بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا بیان تلوار بنانے میں بھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اتباع رسول کی
امام بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے اپنی تلوار سمرہ بن جندب کی تلوار کے مطابق بنائی اور سمرہ کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی تلوار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کے مطابق بنائی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار قبیلہ بنو حنیفہ کی تلوار کی طرف تھی۔
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
«سنن ترمذي، ح 1683، وقال: غريب.... مسنداحمد 20/5» اس روایت کی سند عثمان بن سعد الکاتب کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [ديكهئيے تقريب التهذيب: 4471]
عثمان بن سعد نے اسی طرح کی سند کے ساتھ یہ روایت بیان کی ہے۔
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
«سنن ترمذي، ح 1683، وقال: غريب.... مسنداحمد 20/5» اس روایت کی سند عثمان بن سعد الکاتب کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [ديكهئيے تقريب التهذيب: 4471] |