شمائل ترمذي
بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کی تلوار کا بیان
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا دستہ چاندی کا تھا
حدیث نمبر: 105
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ قَالَ: «كَانَتْ قَبِيعَةُ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ»
سعید بن ابی الحسن بصری رحمہ اللہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا دستہ چاندی کا تھا۔
تخریج الحدیث: «صحیح» :
«سنن ابي داود، ح 2584»
اس روایت کی سند دو وجہ سے ضعیف ہے:
➊ قتادہ مدلس کا عنعنہ ہے۔
➋ تابعی کا ارسال ہے یعنی یہ روایت منقطع ہے۔
اس کا صحیح شاہد سابقہ حدیث (104) کے تحت گزر چکا ہے، جس کے ساتھ یہ بھی صحیح ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح