طلاق کے مسائل तलाक़ के नियम حالت حیض میں طلاق کا حکم “ माहवारी की हालत में तलाक़ देना ”
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اپنی بیوی کو اس کی حالت حیض میں (ایک) طلاق دی، پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (ابن عمر کو) حکم دو کہ وہ رجوع کر لے، پھر اسے روکے رکھے حتیٰ کہ وہ حیض سے پاک ہو جائے، پھر اسے حیض آئے پھر وہ اس سے پاک ہو جائے پھر اگر چاہے تو اسے اپنے نکاح میں رکھے اور اگر چاہے تو اسے چھونے سے پہلے طلاق دے دے۔“
تخریج الحدیث: «233- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 576/2 ح 1253، ك 29 ب 21 ح 53) التمهيد 51/15 وقال: ”هذا حديث مجتمع عليٰ صحته من جهة النقل“، الاستذكار:1172، و أخرجه البخاري (5251) ومسلم (1471) من حديث مالك به.»
|