عیدین و قربانی کے مسائل ईद और क़ुरबानी قربانی والے جانور پر سواری کی جا سکتی ہے “ क़ुरबानी के जानवर पर सवारी की जा सकती है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی دیکھا جو قربانی کا جانور لے کر (پیدل) جا رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ۔“ اس نے کہا: یا رسول اللہ! یہ قربانی کا جانور ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ۔“ اس نے کہا: یا رسول اللہ! یہ قربانی کا جانور ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری یا تیسری دفعہ فرمایا: ”تمہاری خرابی ہو (اس پر سوار ہو جاؤ)۔“
تخریج الحدیث: «350- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 377/1 ح 859، ك 20 ب 45 ح 139) التمهيد 296/18، الاستذكار: 807، وأخرجه البخاري (1689)، ومسلم (1322) من حديث مالك به.»
|