اعتکاف کا بیان एतकाफ़ के बारे में لیلتہ لقدر کا بیان “ लैलतुल क़द्र के बारे में ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رمضان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو فرمایا: ”مجھے آج رات (لیلتہ القدر) دکھائی گئی تھی حتیٰ کہ دو آدمی جھگڑ پڑے تو اسے اٹھا لیا گیا لہٰذا اسے نویں، ساتویں اور پانچویں (راتوں)میں تلاش کرو۔“
تخریج الحدیث: «148- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 320/1 ح 713، ك 19 ب 6 ح 13) التمهيد 200/2، الاستذكار:662، و أخرجه النسائي فى السنن الكبريٰ (3396) من حديث مالك به ورواه البخاري (2023) من حديث حميد الطويل حدثني أنس عن عبادة بن الصامت به و سنده صحيح.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے بعض لوگوں نے خواب میں دیکھا کہ لیلتہ القدر (رمضان کے) آخری سات دنوں میں ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے خواب لگاتار ایک دوسرے کے موافق ہیں کہ آخری سات دنوں میں لیلتہ القدر ہے، پس جو شخص اسے تلاش کرنا چاہے تو آخری سات دنوں میں تلاش کرے۔“
تخریج الحدیث: «210- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 321/1 ح 714، ك 19 ب 6 ح 14) الاستذكار:663، و أخرجه البخاري (2015) ومسلم (1165) من حديث مالك به»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لیلتہ القدر کو آخری سات راتوں میں تلاش کرو۔“
تخریج الحدیث: «283- الموطأ (رواية يحيٰي عن زياد 320/1 ح 711، ك 19 ب 6 ح 11) التمهيد 85/17، الاستذكار: 660 و أخرجه مسلم (1165/206) من حديث مالك به»
|