اوقات نماز کا بیان नमाज़ का समय وقت سے مؤخر کر کے نماز پڑھنے والے کے لئے وعید “ देर से नमाज़ पढ़ने वाले के लिए धमकी ”
العلاء بن عبدالرحمٰن (بن یعقوب) سے روایت ہے کہ ہم ظہر (کی نماز) کے بعد سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو وہ کھڑے ہو کر عصر کی نماز پڑھنے لگے۔ پھر جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے یا انہوں نے خود ہی نماز کی جلدی کا ذکر کیا پھر انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ منافقوں کی نماز ہے، وہ منافقوں کی نماز ہے، وہ منافقوں کی نماز ہے، ان میں سے ہر آدمی بیٹھا رہتا ہے حتی کہ جب سورج پیلا زرد ہو جاتا ہے اور شیطان کے دو سینگوں کے پاس پہنچ جاتا ہے تو یہ کھڑا ہو کر چار ٹھونگے لگاتا ہے جن میں اللہ کو بہت تھوڑا یاد کرتا ہے۔
تخریج الحدیث: «132- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 220/1 ح 515، ك 15 ب 10 ح 46) التمهيد 184/20، 185، الاستذكار: 28، و أخرجه أبوداود (413) من حديث مالك به ورواه مسلم (622) من حديث العلاء بن عبدالرحمٰن به.»
|