اوقات نماز کا بیان नमाज़ का समय گرمی کے ایام میں ظہر و عصر کو ٹھنڈا کر کے پڑھنا “ बहुत गर्मी के दिनों में ज़ोहर और अस्र की नमाज़ ठंडे समय में पढ़ना ”
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب گرمی شدید ہو جائے تو (ظہر کی) نماز ٹھنڈی کر کے پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کے سانس (باہر نکالنے) میں سے ہے۔“
تخریج الحدیث: «323- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 16/1 ح 28، ك 1 ب 7 ح 29) التمهيد 294/18، و أخرجه ابن ماجه (677) من حديث مالك به، ورواه البخاري (533) من طريق صالح بن كيسان عن الاعرج عن ابي هريره رضي الله عنه.»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب گرمی (زیادہ) ہو تو نماز ٹھنڈی کر کے پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کے سانس لینے میں سے ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا کہ (جہنم کی) آگ نے اپنے رب سے شکایت کی تو اسے ہر سال میں دو سانسوں کی اجازت دی، ایک سردیوں میں اور دوسرا گرمیوں میں۔
تخریج الحدیث: «376- الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 16/1، ح 27، ك 1 ب 7 ح 28) التمهيد 112/19، الاستذكار: دیکھئے 97/1 ح 25، و أخرجه مسلم (617/186) من حديث مالك به.»
|