كتاب القراءات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: قرآن کریم کی قرأت و تلاوت 5. باب وَمِنْ سُورَةِ الْقَمَرِ باب: سورۃ القمر میں «مدکر» کو دال مہملہ سے پڑھنے کا بیان۔
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «فهل من مدكر» ۱؎ پڑھتے تھے۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/احادیث الأنبیاء 3 (3341)، وتسیر سورة القمر 2 (487
2- 4874)، صحیح مسلم/المسافرین 50 (823)، سنن ابی داود/ الحروف (2994) (تحفة الأشراف: 9179) (صحیح)» وضاحت: ۱؎: یہی مشہور قراءت ہے یعنی دال مہملہ کے ساتھ اس کی اصل ہے «مُذْ تَکِر» (بروزن «مُجْتَنِب» تاء کو دال مہملہ سے بدل دیا اور ذال کو دال میں مدغم کر دیا تو «مُدَّکِر» ہو گیا، بعض قراء نے «ُمُذَّکِر» (ذال معجم کے ساتھ) پڑھا ہے بہرحال معنی ہے: ”پس کیا کوئی ہے نصیحت پکڑنے والا“ (القمر: ۴۰)۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|