كتاب العقيقة کتاب: عقیقہ کے احکام و مسائل 3. بَابُ: الْعَقِيقَةِ عَنِ الْجَارِيَةِ باب: لڑکی کے عقیقہ کا بیان۔
ام کرز رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(عقیقے کے لیے) لڑکے کی طرف سے دو ہم عمر بکریاں ہوں گی اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الضحایا 21 (2834)، (تحفة الأشراف: 18352)، مسند احمد (6/322) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|