كتاب عشرة النساء کتاب: عورتوں کے ساتھ معاشرت (یعنی مل جل کر زندگی گزارنے) کے احکام و مسائل 1. بَابُ: حُبِّ النِّسَاءِ باب: عورتوں سے پیار و محبت کا بیان۔
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا کی چیزوں میں سے عورتیں اور خوشبو میرے لیے محبوب بنا دی گئی ہیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 435)، مسند احمد (3/128، 199، 285) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتیں اور خوشبو میرے لیے محبوب بنا دی گئی ہیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 279) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ عورتوں کے بعد گھوڑوں سے زیادہ کوئی چیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو محبوب نہ تھی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، تحفة الأشراف: 1221)، وأعادہ فی الخیل2 (برقم3594) (ضعیف) (اس کے راوی ’’قتادہ“ مدلس ہیں، اور عنعنہ سے روایت کئے ہوئے ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|