صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
جمعتہ المبارک کی فضیلیت کے ابواب کا مجموعہ
1169.
اس بات کا بیان کہ جس گھڑی کا ہم نے تذکرہ کیا ہے وہ تمام جمعہ کے دنوں میں ہوتی ہے۔ یہ نہیں کہ وہ کچھ جمعوں میں ہوتی ہے اور کچھ میں نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 1738
Save to word اعراب
نا يعقوب بن إبراهيم الدورقي ، نا محمد بن عبيد ، نا محمد بن إسحاق ، عن محمد بن إبراهيم بن الحارث التميمي ، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن ، عن ابي هريرة ، قال: جئت الطور , فلقيت هناك كعب الاحبار , فحدثته عن رسول الله صلى الله عليه وسلم , وحدث عن التوراة , فما اختلفنا , حتى مررت بيوم الجمعة , قلت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " في كل جمعة ساعة لا يوافقها مؤمن وهو يصلي , فيسال الله شيئا إلا اعطاه إياه" . فقال كعب: بل في كل سنة. فقلت: ما كذلك قال رسول الله صلى الله عليه وسلم. فرجع، فتلا، ثم قال: صدق رسول الله صلى الله عليه وسلم , في كل يوم جمعة. ثم ذكر الحديث بطوله مع قصة عبد الله بن سلامنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّمِيمِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جِئْتُ الطُّورَ , فَلَقِيتُ هُنَاكَ كَعْبَ الأَحْبَارِ , فَحَدَّثْتُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَحَدَّثَ عَنِ التَّوْرَاةِ , فَمَا اخْتَلَفْنَا , حَتَّى مَرَرْتُ بِيَوْمِ الْجُمُعَةِ , قُلْتُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فِي كُلِّ جُمُعَةٍ سَاعَةٌ لا يُوَافِقُهَا مُؤْمِنٌ وَهُوَ يُصَلِّي , فَيَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ" . فَقَالَ كَعْبٌ: بَلْ فِي كُلِّ سَنَةٍ. فَقُلْتُ: مَا كَذَلِكَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَرَجَعَ، فَتَلا، ثُمَّ قَالَ: صَدَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فِي كُلِّ يَوْمِ جُمُعَةٍ. ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ مَعَ قِصَّةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلامٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں کوہ طور کے علاقے میں آیا تو میں وہاں سیدنا کعب الاحبار رضی اللہ عنہ سے ملا ـ میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سنائیں اور اُنہوں نے تورات کی روایات بیان کیں۔ تو ہمارے درمیان کسی بات پر اختلاف نہ ہوا حتّیٰ کہ میں نے جمعہ کے دن کا تذکرہ کیا تو میں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے کہ جو بھی مسلمان نماز پڑھتے ہوئے اس گھڑی کو پالیتا ہے تو وہ جو چیز بھی اللہ تعالیٰ سے مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے وہی چیز عطا کر دیتا ہے۔ تو سیدنا کعب رضی اللہ عنہ نے کہا، بلکہ یہ گھڑی ہر سال میں (ایک مرتبہ ہوتی ہے) ـ تو میں نے کہا کہ نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح نہیں فرمایا لہٰذا وہ واپس گئے اور تورات کی تلاوت کی پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے یہ گھڑی ہر جمعہ کے دن میں ہے۔ پھر سیدنا ابو رہریرہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے ساتھ اپنے قصّے کے متعلق طویل حدیث بیان کی۔

تخریج الحدیث: اسناده حسن

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.