جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ نمازِ استسقاء اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 899. (666) بَابُ صِفَةِ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ دعائے استسقاء میں دونوں ہاتھ اُٹھانے کی کیفیت کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائے استسقاء اس طرح کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے، اور اُن کی ہتھیلیاں زمین کی طرف کیں حتّیٰ کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دیکھی۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (اس قدر) ہاتھ پھیلاتے ہوئے دیکھا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لی۔ جناب سلیمان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کے لئے دعا مانگ رہے تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده جيد
|