الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْأَلْفَاظِ مِنْ الْأَدَبِ وَغَيْرِهَا ادب اور دوسری باتوں (عقیدے اور انسانی رویوں) سے متعلق الفاظ 2. باب كَرَاهَةِ تَسْمِيَةِ الْعِنَبِ كَرْمًا: باب: انگور کو کرم کہنے کی ممانعت۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مت برا کہے کوئی تم میں سے زمانے کو کیونکہ اللہ ہی کہ ہاتھ میں زمانہ ہے اور سب کچھ اللہ ہی کرتا ہے پھر زمانہ کو برا کہنا معاذ اللہ، اللہ تعالیٰ کو برا کہنا ہے اور کوئی تم میں سے انگور کر «كرم» نہ کہے اس لیے کہ «كرم» مسلمان آدمی کو کہتے ہیں۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”مت کہو «كرم» (انگور) کو اس لیے کہ «كرم» مسلمان کا دل ہے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انگور کو «كرم» نہ کہو اس لیے کہ «كرم» مسلمان کو کہتے ہیں۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی تم میں سے انگور کر «كرم» نہ کہے کیونکہ «كرم» مومن کا دل ہے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی تم میں سے انگور کو «كرم» نہ کہے «كرم» تو مسلمان آدمی ہے۔“
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مت کہو «كرم» بلکہ «حبله» کہو (یعنی انگور کو)۔“
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «كرم» مت کہو بلکہ عنب یا «حبله» کہو (انگور کو)“۔
|