اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔
کہہ دے اے کافرو! | |
میں اس کی عبادت نہیں کرتا جس کی تم عبادت کرتے ہو ۔ | |
اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں ۔ | |
اور نہ میں اس کی عبادت کرنے والا ہوں جس کی عبادت تم نے کی۔ | |
اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں ۔ | |
تمھارے لیے تمھارا دین اور میرے لیے میرا دین ہے ۔ | |