قرآن مجيد

سورة العاديات
اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔

نمبر آیات تفسیر

1
قسم ہے ان ( گھوڑوں) کی جو پیٹ اور سینے سے آواز نکالتے ہوئے دوڑنے والے ہیں!

2
پھر جو سم مار کر چنگاریاں نکالنے والے ہیں!

3
پھر جو صبح کے وقت حملہ کرنے والے ہیں!

4
پھر اس کے ساتھ غبار اڑاتے ہیں۔

5
پھر وہ اس کے ساتھ بڑی جماعت کے درمیان جا گھستے ہیں۔

6
بے شک انسان اپنے رب کا یقینا بہت ناشکرا ہے ۔

7
اور بے شک وہ اس بات پر یقینا (خود) گواہ ہے۔

8
اور بے شک وہ مال کی محبت میں یقینا بہت سخت ہے۔

9
تو کیا وہ نہیں جانتاجب قبروں میں جو کچھ ہے باہر نکال پھینکا جائے گا۔

10
اور جو کچھ سینوں میں ہے ظاہر کر دیا جائے گا۔

11
بے شک ان کا رب اس دن ان کے متعلق یقینا خوب خبر رکھنے والا ہے۔