ثوبان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے (مقتدیوں کی طرف) پلٹنے کا ارادہ کرتے تو تین بار «استغفر الله»”میں اللہ کی مغفرت چاہتا ہوں“ کہتے، پھر «اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» کہتے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 300]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المساجد 26 (591)، سنن ابی داود/ الصلاة 360 (1513)، سنن النسائی/السہو 81 (1338)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 32 (928)، (تحفة الأشراف: 2099)، مسند احمد (5/275، 279) (صحیح)»