37. باب مَا جَاءَ فِي الْعَجْمَاءِ جُرْحُهَا جُبَارٌ
37. باب: چوپائے اگر کسی کو زخمی کر دیں تو اس کے زخم کے لغو ہونے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”بےزبان
(جانور) کا زخم رائیگاں ہے، کنویں اور کان میں گر کر کوئی مر جائے تو وہ بھی رائیگاں ہے
۱؎، اور جاہلیت کے دفینے میں پانچواں حصہ ہے
“۔ مؤلف نے اپنی سند سے بطریق
«عن ابن شهاب عن سعيد بن المسيب وأبي سلمة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» اسی طرح کی حدیث روایت کی ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں جابر عمرو بن عوف مزنی اور عبادہ بن صامت رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- مالک بن انس کہتے ہیں کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث
«العجماء جرحها جبار» کی تفسیر یہ ہے کہ چوپایوں سے لگے ہوئے زخم رائیگاں ہیں اس میں کوئی دیت نہیں ہے،
۴- «العجماء جرحها جبار» کی بعض علماء نے یہی تفسیر کی ہے، یہ لوگ کہتے ہیں کہ بےزبان جانور وہ ہیں جو اپنے مالک کے پاس سے بدک کر بھاگ جائیں، اگر ان کے بدک کر بھاگنے کی حالت میں کسی کو ان سے زخم لگے یا چوٹ آ جائے تو جانور والے پر کوئی تاوان نہیں ہو گا،
۵- «والمعدن جبار» کی تفسیر میں مالک کہتے ہیں: جب کوئی شخص کان کھدوائے اور اس میں کوئی گر جائے تو کان کھودوانے والے پر کوئی تاوان نہیں ہے، اسی طرح کنواں ہے جب کوئی مسافروں وغیرہ کے لیے کنواں کھدوائے اور اس میں کوئی شخص گر جائے تو کھدوائے والے پر کوئی تاوان نہیں ہے،
۶- «وفي الركاز الخمس» کی تفسیر میں مالک کہتے ہیں:
«رکاز» اہل جاہلیت کا دفینہ ہے اگر کسی کو جاہلیت کا دفینہ ملے تو وہ پانچواں حصہ سلطان کے پاس
(سرکاری خزانہ میں) جمع کرے گا اور جو باقی بچے گا وہ اس کا ہو گا۔
[سنن ترمذي/كتاب الأحكام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1377]
● صحيح البخاري | المعدن جبار البئر جبار العجماء جبار في الركاز الخمس |
● صحيح البخاري | العجماء عقلها جبار البئر جبار المعدن جبار في الركاز الخمس |
● صحيح البخاري | العجماء جرحها جبار البئر جبار المعدن جبار في الركاز الخمس |
● صحيح البخاري | العجماء جبار البئر جبار المعدن جبار في الركاز الخمس |
● صحيح مسلم | العجماء جرحها جبار البئر جبار المعدن جبار في الركاز الخمس |
● صحيح مسلم | البئر جرحها جبار المعدن جرحه جبار العجماء جرحها جبار في الركاز الخمس |
● جامع الترمذي | العجماء جرحها جبار البئر جبار المعدن جبار في الركاز الخمس |
● جامع الترمذي | العجماء جرحها جبار المعدن جبار البئر جبار في الركاز الخمس |
● سنن أبي داود | النار جبار |
● سنن أبي داود | العجماء جرحها جبار المعدن جبار البئر جبار في الركاز الخمس |
● سنن أبي داود | الرجل جبار |
● سنن النسائى الصغرى | جرح العجماء جبار البئر جبار المعدن جبار في الركاز الخمس |
● سنن النسائى الصغرى | البئر جبار العجماء جبار المعدن جبار في الركاز الخمس |
● سنن النسائى الصغرى | العجماء جرحها جبار البئر جبار المعدن جبار في الركاز الخمس |
● سنن ابن ماجه | العجماء جرحها جبار المعدن جبار البئر جبار |
● سنن ابن ماجه | النار جبار البئر جبار |
● موطا امام مالك رواية ابن القاسم | جرح العجماء جبار والبئر جبار والمعدن جبار. وفي الركاز الخمس |
● بلوغ المرام | وفي الركاز الخمس |
● المعجم الصغير للطبراني | الرجل جبار |