عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3647]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5221)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/اللباس 16 (1744)، الشمائل 13 (98)، سنن النسائی/الزینة 46 (5207)، مسند احمد (1/204، 205) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اور صحیح مسلم میں ہے کہ بائیں ہاتھ کی چھنگلیا میں یعنی سب سے چھوٹی انگلی میں پہنتے تھے۔