عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھین کر بھاگنے والے کی سزا ہاتھ کاٹنا نہیں ہے“۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2592]
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2592
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) خیانت کا مطلب ہے مالک کی بظاہر خیرخواہی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا مال خفیہ طور پر لے لینا۔ چھیننے کا مطلب ہے کسی سے کوئی چیز زبردستی لینا۔ اچکنے کا مطلب ہے کسی کی غفلت کا فائدہ اٹھا کر اچانک چھین لینا۔
(2) ہاتھ کاٹنے کی سزا چوری کے جرم میں دی جاتی ہے۔ مذکورہ جرائم چونکہ چوری میں شامل نہیں اس لیے ان کی سزا میں ہاتھ نہیں کاٹا جاتا۔
(3) ہاتھ نہ کاٹنے کا مطلب مجرم کو معاف کرنا نہیں بلکہ اسے کوئی دوسری مناسب سزا دینا مراد ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2592