سیدنا ابوقتادہ رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صل الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرے تو اپنی شرم گاہ کو اپنے دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔“[صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْآدَابِ الْمُحْتَاجِ إِلَيْهَا فِي إِتْيَانِ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ إِلَى الْفَرَاغِ مِنْهَا/حدیث: 68]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري: كتاب الوضوء، باب النهي عن الاستنجاء باليمين، رقم: 154، صحيح مسلم: الطهارة: لا يمسك ذكره بيمينه اذا بال: 267، سنن نسائي: 24، سنن ابي داوٗد: 31، سنن ابن ماجه: 310، مسند احمد: 383/4، 311/5، 395، سنن الدارمي: 673»