ہمام نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہوں نے عبد اللہ بن ابی قتادہ سے، انہوں نے اپنے والد حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، ابو قتادہ نےکہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی پیشاب کرتے وقت اپنا عضو خاص دائیں ہاتھ میں نہ پکڑے، نہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور نہ (پانی پیتے وقت) برتن میں سانس لے
عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے باپؓ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی پیشاب کرتے وقت اپنا ذکر (عضو تناسل) داہنے ہاتھ سے نہ پکڑے، اور نہ داہنے ہاتھ سے استنجا کرے، اور نہ برتن میں (پانی پیتے وقت) سانس لے۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 267
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق برقم (610)»