سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی شخص کو اپنے پیٹ میں کچھ درد محسوس ہو تو وہ شک میں پڑ جائے کہ پیٹ سے کچھ نکلا ہے یا نہیں نکلا تو وہ (مسجد سے) نہ نکلے حتیٰ کہ آواز سن لے یا بُو محسوس کرے۔“ یہ خالد بن عبداللہ کی روایت ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَحْدَاثِ الْمُوجِبَةِ لِلْوُضُوءِ/حدیث: 24]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب الحيض، باب الدليل على ان من تيقن الطهارة ثم شك فى الحدث فله أن يصلى بطهارته تلك: 362، سنن ابي داود الطهارة باب اذا شك فى الحدث، رقم: 177، مسند احمد: 414/2، رقم: 8019، سنن الدارمي رقم: 721»