اسامہ بن اخدری تمیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی جسے ”اصرم“(بہت زیادہ کاٹنے والا) کہا جاتا تھا، اس گروہ میں تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا تو آپ نے اس سے پوچھا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: میں ”اصرم“ ہوں، آپ نے فرمایا: ”نہیں تم ”اصرم“ نہیں بلکہ ”زرعہ“(کھیتی لگانے والے) ہو، (یعنی آج سے تمہارا نام زرعہ ہے)۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4954]