الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابي داود تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابوداود رحمہ اللہ
كِتَاب السُّنَّةِ
کتاب: سنتوں کا بیان
18. باب فِي ذَرَارِيِّ الْمُشْرِكِينَ
18. باب: کفار اور مشرکین کی اولاد کے انجام کا بیان۔
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” منکرین تقدیر کے پاس نہ بیٹھو اور نہ ہی ان سے بات چیت میں پہل کرو ۱؎ “ ۔ [سنن ابي داود/كِتَاب السُّنَّةِ/حدیث: 4720]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: (4710)، (تحفة الأشراف: 10669) (ضعیف)» (اس کے راوی حکیم بن شریک ہذلی مجہول ہیں)
وضاحت: ۱؎ : جہمیہ: اہل بدعت کا ایک مشہور فرقہ ہے جو اللہ کی صفات کا منکر ہے اور قرآن کو مخلوق کہتا ہے، ائمہ دین کی بہت بڑی تعداد نے ان کی تکفیر کی ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف انظر الحديث السابق (4710) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 165
● سنن أبي داود لا تجالسوا أهل القدر ولا تفاتحوهم ● سنن أبي داود لا تجالسوا أهل القدر ولا تفاتحوهم ● مشكوة المصابيح لا تجالسوا اهل القدر ولا تفاتحوهم