سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے غلام کو قتل کرے گا ہم اسے قتل کریں گے، اور جو اس کے اعضاء کاٹے گا ہم اس کے اعضاء کاٹیں گے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الدِّيَاتِ/حدیث: 4515]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الدیات 18 (1414)، سنن النسائی/القسامة 6 (4740)، 7 (4743)، 12 (4757)، سنن ابن ماجہ/الدیات 23 (2663)، (تحفة الأشراف: 4586)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/10، 11، 12، 18)، دی/ الدیات 7 (2403) (ضعیف)» (سند میں قتادہ اور حسن بصری مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے، نیز حسن بصری نے عقیقہ کی حدیث کے علاوہ سمرہ سے دوسری احادیث نہیں سنی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن مشكوة المصابيح (3473) رواية شعبة عن قتادة محمولة علي السماع ورواية حسن البصري عن سمرة من الكتاب، وانظر الحديث السابق (4512)