کلیب کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: میں اسلام لے آیا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اپنے (بدن) سے کفر کے بال صاف کراؤ“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”بال منڈوا لو“، عثیم کے والد کا بیان ہے کہ ایک دوسرے شخص نے مجھے یہ خبر دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے شخص سے جو ان کے ساتھ تھا فرمایا: ”تم اپنے (بدن) سے کفر کے بال صاف کرو اور ختنہ کرو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 356]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 11168، 15666)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/415) (حسن)» (اس کی سند میں ضعف ہے: ابن جریج اور عثیم کے درمیان ایک راوی مجہول ہے، نیز خود عثیم اور ان کے والد کثیر بن کلیب بھی مجہول ہیں، اس کو تقویت قتادہ اور ابو ہشام کی حدیث سے ہے جو طبرانی میں ہے 19؍14) (صحیح ابی داود: 383)۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف السند منقطع (انظر الأصل) وعثيم بن كليب مجهول الحال وللحديث شاھدان ضعيفان انوار الصحيفه، صفحه نمبر 26
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 356
356۔ اردو حاشیہ: ➊ ایسا لباس اور حجامت جو کفار کی خاص مذہبی علامت یا ان کا شعار ہو اسلام قبول کر لینے پر اسے ترک کر دینے کا حکم ہے، ورنہ کافروں سے مشابہت باقی رہے گی اور یہ کسی طرح مقبول نہیں۔ ➋ حکم ہے کہ «اُدْخُلُوا فِي السلمِ كَافَّةً»”اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ۔“ اور ختنہ شعائر اسلام اور امور فطرت سے ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 356