عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں جو اپنی بیوی سے حالت حیض میں صحبت کر بیٹھتا ہے فرمایا: ”وہ ایک یا آدھا دینار (بطور کفارہ) صدقہ ادا کرے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 2168]
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ابو داود (264) ترمذي (136،137) ابن ماجه (640) نسائي (290) رواية الإمام شعبة عن المدلسين محمولة علٰي سماعهم فالسند صحيح و لكن شعبة رجع عن رفع ھذا الحديث،ولعل الموقوف أرجح انوار الصحيفه، صفحه نمبر 82