ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کو «قل هو الله أحد» باربار پڑھتے سنا، جب صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس کا تذکرہ کیا، گویا وہ اس سورت کو کمتر سمجھ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ (سورۃ) ایک تہائی قرآن کے برابر ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1461]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/فضائل القرآن 13 (5013)، والأیمان والنذور 3 (6643)، والتوحید 1 (7374)، سنن النسائی/الافتتاح 69 (996)، وعمل الیوم واللیلة 204 (698)، (تحفة الأشراف:4104)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/القرآن 6 (17)، مسند احمد (3/35، 43) (صحیح)»