576- جعفر بن عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک پر سیاہ عمامہ دیکھا۔ [مسند الحميدي/حَدِيثَا عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 576]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1359، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5361، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9674، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4077، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1104، 2821، 3584، 3587، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6058،6059، 6223، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19036، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1459، 1460، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 25450، 25481، والترمذي فى "الشمائل" برقم: 115، 116»
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:576
فائدہ: اس حدیث سے سیاہ لباس کا جواز ثابت ہوتا ہے، بعض لوگوں کا بعض خاص رنگوں کو اپنا شعار بنا لینا درست نہیں ہے، مثلاً کسی کا سبز رنگ کسی کا کالا رنگ کسی کا سرخ رنگ کا خاص کر نا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو رنگ میسر آ جا تا تھا، اس کو پہن لیتے تھے، ایسا رنگ پہنا درست نہیں ہے جو عورتوں سے مشابہت رکھتا ہو۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 576
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5345
´سرمئی رنگ کی پگڑی باندھنے کا بیان۔` عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کی پگڑی باندھے دیکھا۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5345]
اردو حاشہ: ”سیاہی مائل“ عربی میں لفظ حرقانية استعمال فرمایا گیا ہے جو حرق سے ہے۔ اس کے معنیٰ آگ میں جلنا ہے۔ گویا ایسا رنگ جو آگ میں جلی ہوئی چیز کے رنگ جیسا ہو۔ اسے سیاہی مائل کہا گیا کیونکہ ضروری نہیں، وہ خالص سیاہ ہو۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5345
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4077
´عمامہ (پگڑی) کا بیان۔` حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا، آپ کالی پگڑی باندھے ہوئے تھے جس کا کنارہ آپ نے اپنے کندھوں پر لٹکا رکھا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4077]
فوائد ومسائل: پگڑی کا استعمال مستحب ہے، زمانہ قدیم سے شرفاء پگڑی باندھتے آئے ہیں حتی کہ روایات میں آتا ہے کہ فرشتوں کو بھی پگڑی باندھتے دیکھا گیا تھا۔ اس کی صورتیں مختلف ہو سکتی ہیں نیز سیاہ رنگ کے لباس میں بھی کوئی حرج نہیں، لیکن ایام محرم میں اور کسی مصیبت کے وقت میں سیاہ رنگ کا لباس پہننے سے احتراز کرنا ضروری ہے، کیونکہ سیاہ رنگ اور سیاہ لباس کو سوگ کے اظہارکی علامت بنا لیا گیا ہے، جیسا کہ بعض لوگ عشرہ محرم میں ایسا کرتے ہیں جب کہ اظہار سوگ کے اس طریقے کی کوئی شرعی بنیاد نہیں ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4077
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1104
´جمعہ کے خطبہ کا بیان۔` عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پہ خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، اس وقت آپ کے سر پہ ایک کالا عمامہ تھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1104]
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) خطبے کے لئے منبر پرکھڑے ہونا مسنون ہے۔
(2) سیاہ رنگ کا کپڑا پہننا جائز ہے۔ لیکن ہمارے ملک میں ایک فرقہ ماتم اور شعار کے طور پر سیاہ لباس پہنتا ہے ان کی مشابہت سے بچنے کے لئے مکمل سیاہ لباس سے اجتناب بہتر ہے۔ خصوصاً محرم کے مہینے میں تاہم صرف سیاہ پگڑی پہننے سے مشابہت نہیں ہوتی۔ اس لئے یہ جائز ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1104
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، صحیح مسلم 3311
کالا یا سفید عمامہ باندھنا سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا اور آپ نے کالا عمامہ باندھا ہوا تھا۔ [صحيح مسلم: 1359، دارالسلام: 3311] تنبیہ: سفید عمامہ بھی جائز ہے جیسا کہ حدیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے سر پر سفید عمامہ باندھا تھا۔ دیکھئے: [المستدرك ج4 ص 540 ح 8623، اتحاف المهرة 8/590ح 10015، وهو حديث حسن لذاته اور ص598] نمبر 33: ٹوپی پہننا بھی جائز ہے۔ دیکھئے: التاریخ الکبیر للبخاری [1/ 428] «عن ابي موسيٰ الاشعري رضى الله عنه موقوفاً عليه وسنده صحيح» . . . اصل مضمون کے لئے دیکھیں . . . ماہنامہ الحدیث شمارہ 75 صفحہ 17 اور علمی مقالات جلد 3 صفحہ 157
تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 157