بہز بن حکیم سے مروی ہے وہ اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، میں نے عرض کیا، یا رسول اﷲ! میں کس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤں؟ فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے کہا: اس کے بعد کس کے ساتھ حسن سلوک کروں؟ فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے کہا: اس کے بعد کس کے ساتھ حسن سلوک کروں؟ فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے کہا: اس کے بعد کس کے ساتھ نیک سلوک کروں؟ فرمایا: ”اپنے باپ کے ساتھ پھر اس کے بعد جو زیادہ قریبی ہو، پھر اس کے بعد جو زیادہ قریبی ہو۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 3]