ابوعمرو شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں اس گھر کے مالک نے حدیث بیان کی اور اپنے ہاتھ کے ساتھ سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کے گھر کی طرف اشارہ کیا کہ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ اللہ عزوجل کے نزدیک کون سا عمل سب سے زیادہ محبوب ہے؟ فرمایا: ”نماز کو اس کے اول وقت پر ادا کرنا“، میں نے کہا: پھر کون سا؟ فرمایا: ”پھر والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا۔“ میں نے کہا: پھر کون سا؟ فرمایا: ”پھر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“(ابن مسعود) نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ اعمال بتائے اور اگر میں زیادہ طلب کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے زیادہ بتاتے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 1]