سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کچھ لوگوں کے پاس جائے اور وہ بیٹھے ہوئے ہوں تو انہیں سلام کہے، پھر اگر اسے کوئی کام پڑ جائے اور وہ اٹھنا چاہے تو سلام کہے، کیونکہ پہلا سلام دوسرے سلام سے زیادہ ضروری نہیں ہے۔“[معجم صغير للطبراني/کتاب الادب/حدیث: 727]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 493، 494، 495، 496، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10102، 10128، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5208، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2706، قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7263، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1196،والطبراني فى «الصغير» برقم: 371، 1046، 1047»