معمر نے ابن طاوس سے اورانھوں نے اپنے والد سے روایت کی، نیز معمر نے ہمام بن منبہ سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اونٹوں پر سفر کرنے والی عورتوں میں سے بہترین، قریش کی نیک عورتیں ہیں جو بچے پر اس کی کم سنی میں زیادہ شفقت کرنے و الی ہوتی ہیں اور اپنے خاوند کے مال کی زیادہ حفاظت کرتی ہیں۔"
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اونٹ سوارعورتوں میں سے بہترین،قریش کی باصلاحیت عورتیں ہیں،بچے پر اس کے بچپن میں بہت مہربان اور خاوند کے مال ومتاع کی بہت محافظ۔"