زہری نے کہا: مجھے ابو سلمہ بن عبدالرحمان نے بتایا کہ انھوں نے حضرت حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے گواہی طلب کررہے تھے، (کہہ رہے تھے:) میں تمھارے سامنے اللہ کا نام لیتا ہوں! کیاتم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سناتھا۔"حسان!اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جواب دو۔اےاللہ!روح القدس کے ذریعے سے اس کی تائید فرما!"؟ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں۔
ابوسلمہ بن عبدالرحمان رحمۃ ا للہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اس نے حضرت حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا،وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے گواہی طلب کررہے تھے،میں تمھیں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں،کیاتو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے،"اے حسان!رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جواب دے،اے اللہ،اس کی روح القدس سے تائید فرما،"حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا ہاں۔