معمر نے زہری سے، انھوں نے ابن مسیب سے روایت کی کہ حضرت حسان رضی اللہ عنہ نے ایک حلقے میں کہا جس میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ موجود تھے: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ!میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا؟اس کے بعد اس کے مانند یوں بیان کیا۔
حضرت ابن المسیب رحمۃ ا للہ علیہ سے روایت ہے،کہ حضرت حسان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس مجلس میں جس میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ موجود تھے،کہا،میں تم سے اے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اللہ کے نام سے سوال کرتاہوں،کیاتو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سناہے،آگے مذکورہ بالاروایت ہے۔