1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب السَّلَامِ
سلامتی اور صحت کا بیان
34. باب الطِّيَرَةِ وَالْفَأْلِ وَمَا يَكُونُ فِيهِ الشُّؤْمُ:
34. باب: بدفال اور نیک فال کا بیان اور کن چیزوں میں نحوست ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 5812
وحَدَّثَنَاه إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يُخْبِرُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ، فَفِي الرَّبْعِ وَالْخَادِمِ وَالْفَرَسِ.
ابن جریج نے کہا: مجھے ابو زبیر نے بتا یا کہ انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خبردے رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کسی چیز میں یہ بات ہو گی تو گھر، کادم اور گھوڑےمیں ہو گی۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر (نحوست) کسی چیز میں ہوتی تو گھر، خادم اور گھوڑے میں ہوتی۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2227
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5812 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5812  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
گھر،
بیوی اور گھوڑے کی طرح نوکر سے بھی مسلسل اور طویل مدت تک واسطہ پڑتا ہے اور وہ اگر ان کی طبیعت اور مزاج کو نہ سمجھتا ہو یا کام کاج میں دلچسپی نہ رکھتا ہو،
یا بددیانت ہو تو وہ بھی انسان کے لیے انتہائی دکھ اور رنج و الم کا باعث بنتا ہے اور جب تک ان چیزوں سے جان نہیں چھوڑتی،
انسان مصیبت میں گرفتار رہتا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5812