یو نس نے ابن شہا ب سے انھوں نے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن سے روایت کی، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے ہو ئے سنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شہد کی بنی ہو ئی شراب کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: " ہر مشروب جو نشہ آور ہو وہ حرام ہے۔"
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بتع کے بارے میں پوچھا گیا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مشروب نشہ آور ہے، تو وہ حرام ہے۔“