صالح اور معمر دونوں نے زہری سے اسی سند کے ساتھ یونس کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی۔ معمر کی حدیث میں ہے: انہوں (ام سلمہ رضی اللہ عنہا) نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے دروازے پر جھگڑنے والوں کا شور سنا
امام صاحب اپنے دو اور اساتذہ کی سند سے زہری کی مذکورہ بالا سند سے یونس کی طرح روایت بیان کرتے ہیں، ہاں معمر کی حدیث میں ہے کہ وہ بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازہ پر جھگڑنے والوں کا شور (لَجَبه) سنا، (یعنی اس حدیث میں جَلَبه کی جگہ لَجَبَه ہے معنی دونوں کا ایک ہی ہے۔)