شعبہ نے عطاء بن ابی میمونہ سے انھوں نے ابو رافع سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ (اذا السّماء انشقّت) میں سجدہ کرتے تھے۔ میں نے پوچھا: آپ اس میں سجدہ کرتے ہیں؟انھوں نے کہا: ہاں!میں نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سجدہ کرتے دیکھا، اس لیے میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہو ں گا حتی کہ ان سے جا ملوں۔ شعبہ نے کہا: میں نے (عطاء سے) پوچھا: (خلیل سے مراد) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں؟انھوں نے کہا: ہاں۔
حضرت ابو رافع رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ﴿اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ﴾ میں سجدہ کرتے دیکھا تو میں نے پوچھا: آپ اس میں سجدہ کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا، ہاں، میں نے اپنے خلیل (دوست صلی اللہ علیہ وسلم ) کو اس میں سجدہ کرتے دیکھا ہے۔ اس لیے میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ ان سے جا ملوں۔ شعبہ کہتے ہیں، میں نے استاد سے پوچھا، اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مراد ہیں؟ اس نے کہا، ہاں۔