شقیق بن سلمہ نے کہا: میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے دیکھا، انہوں نے اپنے سر اور دونوں کانوں کے ظاہر و باطن کا مسح کیا، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے ویسے ہی وضو کیا جس طرح میں نے کیا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 731]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 735] » اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 110] ، [ابن الجارود 72] ، نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 198/1]
وضاحت: (تشریح حدیث 730) اس حدیث سے کان کا مسح کرنا ثابت ہوا اور یہ بھی سنن الوضوء میں سے ہے۔
توضأ فأفرغ على يديه ثلاثا ثم تمضمض واستنثر ثم غسل وجهه ثلاثا ثم غسل يده اليمنى إلى المرفق ثلاثا ثم غسل يده اليسرى إلى المرفق ثلاثا ثم مسح برأسه ثم غسل رجله اليمنى ثلاثا ثم اليسرى ثلاثا
توضأ فغسل كفيه ثلاث مرات واستنثر ثم غسل وجهه ثلاث مرات ثم غسل يده اليمنى إلى المرفق ثلاث مرات ثم غسل يده اليسرى مثل ذلك ثم مسح برأسه ثم غسل رجله اليمنى إلى الكعبين ثلاث مرات ثم غسل رجله اليسرى مثل ذلك