ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی جب پائخانہ کو جائے تو تین پتھر اپنے ساتھ لے جائے، ان سے استنجا کرے وہ کافی ہے۔“[سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 693]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 697] » اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 133/6] ، [أبوداؤد 40] ، [نسائي 41/1] ، [البيهقي 103/1] ، [دارقطني 54/1] ، [شرح معاني الآثار 121/1] و [نيل الأوطار 110/1]