عمارة بن خزيمۃ بن ثابت الانصاری نے اپنے باپ سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(استنجاء) تین پتھروں سے کرنا چاہیے جن میں گوبر نہ ہو۔“[سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 694]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 698] » اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [المصنف 154/1] ، [مسند أحمد 213/5] ، [أبوداؤد 41] ، [ابن ماجه 315] و [البيهقي 103/1] ۔ نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 177/1]