سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس پتھر کو پہچانتا ہوں جو مکہ میں نبوت سے پہلے مجھے سلام کیا کرتا تھا میں اب بھی اس پتھر کو پہچانتا ہوں۔“[سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 20]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 20] » یہ حدیث صحيح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 89/5] ، [مسلم 2277] ، [ترمذي 3628] ، [الطيالسي 2450] ، [والطبراني 1907، 220/2] وغیرہم۔