وعنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان إذا رفأ إنسانا، إذا تزوج، قال: «بارك الله لك، وبارك عليك، وجمع بينكما في خير» . رواه أحمد والأربعة، وصححه الترمذي وابن خزيمة وابن حبان.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کو دیکھتے کہ اس نے شادی کی ہے تو فرماتے ” «بارك الله لك، وبارك عليك، وجمع بينكما في خير» اللہ تعالیٰ تجھے برکت عطا فرمائے اور تجھ پر برکت نازل فرمائے اور تم دونوں کو بھلائی و خیر پر جمع رکھے۔“ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی، ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 828]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب ما يقال للمتزوج، حديث:2130، والترمذي، النكاح، حديث:1091، وابن ماجه، النكاح، حديث:1905، والنسائي في الكبرٰي:6 /73، حديث:10089، وأحمد:2 /381، وابن حبان (الإحسان):6 /142، حديث:4041، وابن خزيمة: لم أجده.»