الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابي داود تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابوداود رحمہ اللہ
كِتَاب النِّكَاحِ
کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
37. باب مَا يُقَالُ لِلْمُتَزَوِّجِ
37. باب: دولہا کو کیا دعا دے؟
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کو شادی کی مبارکباد دیتے تو فرماتے: «بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في خير» ” اللہ تعالیٰ تم کو برکت دے اور اس برکت کو قائم و دائم رکھے، اور تم دونوں کو خیر پر جمع کر دے“ ۔ [سنن ابي داود/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 2130]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/النکاح 7 (1091)، سنن ابن ماجہ/النکاح 23 (1905)، سنن النسائی/ الیوم واللیلة (259)، (تحفة الأشراف: 12698)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/381)، سنن الدارمی/النکاح 6 (2219) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح مشكوة المصابيح (2445) أخرجه الترمذي (1091 وسنده صحيح)
● جامع الترمذي بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في الخير ● سنن أبي داود بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في خير ● سنن ابن ماجه بارك الله لكم وبارك عليكم وجمع بينكما في خير ● بلوغ المرام بارك الله لك ، وبارك عليك ، وجمع بينكما في خير
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 2130 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2130
فوائد ومسائل: خوشی کے ان مواقع پر اس طرح کی پاکيزہ اور مسنون دعا مبارکباد دينی چاہيے جو کہ الفت مودت اور اضافہ کے ظاہری وباطنی تمام معاني کو محيط ہے؟
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2130