تخریج: «أخرجه مسلم، الأشربة، باب تحريم التداوي بالخمر...، حديث:1984، وأبوداود، الطب، حديث:3873، والترمذي، الطب، حديث:2046، وابن ماجه، الطب، حديث:3500.»
تشریح:
1. شراب‘ نقصان دہ اور مضر صحت اشیاء سے علاج حرام ہے۔
لیکن افسوس ہے کہ غیرمسلم معالجین نے حرام اور مکروہ اشیاء سے مرکب ادویہ کو اس قدر عام کیا ہے اور ان کی شہرت کر دی ہے کہ عوام و خواص ان کے استعمال میں کوئی کراہت محسوس نہیں کرتے۔
مسلمان حکام‘ اداروں اور تنظیموں کا شرعی فریضہ ہے کہ اس میدان میں خالص حلال اور پاکیزہ ادویات متعارف کروائیں۔
اور عام مسلمانوں کو بھی صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے حرام اور مشکوک ادویہ کے استعمال سے بچنا چاہیے۔
ان کی بجائے پاکیزہ اور غیر مشکوک ادویہ استعمال کرنی چاہییں‘ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا ﴾ (الطلاق ۶۵:۲) ”اور جو کوئی اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا‘ اللہ اس کے لیے
(تنگی سے نکلنے کی) کوئی راہ پیدا فرما دے گا۔
“ اور اگر کوئی مخلص طبیب کسی مرض میں اپنے عجز کا اظہار کرے اور شراب وغیرہ ہی کو علاج سمجھے تو جان بچانے کے لیے، بشرطیکہ جان کا بچ جانا یقینی ہو‘ اس کا استعمال مباح ہو گا‘ جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّلاَ عَادٍ فَلاَ اِثْمَ عَلَیْہِ ﴾ (البقرۃ۲:۱۷۳) ”پھر جو شخص مجبور ہو جائے جبکہ وہ سرکشی کرنے والا اور حد سے گزرنے والا نہ ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔
“ 2. آج کل انگریزی ادویہ میں الکحل وغیرہ شامل کی جاتی ہے تاکہ وہ زیادہ عرصے تک درست حالت میں رہیں۔
مسلمانوں کو چاہیے کہ اس مقصد کے لیے کوئی حلال چیز
(شہد یا سرکہ وغیرہ) استعمال کریں۔
راویٔ حدیث: «حضرت طارق بن سوید حضرمی رضی اللہ عنہ» بعض اہل علم نے
(ان کا نام) سوید بن طارق بیان کیا ہے۔
صحابی ہیں۔
انھیں جُعْفی بھی کہا جاتا تھا۔
ان سے یہی ایک حدیث مروی ہے۔
اہل کوفہ نے ان سے روایت کیا ہے۔