وعن أم سلمة رضي الله عنها عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «إن الله لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم» أخرجه البيهقي وصححه ابن حبان.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ عزوجل نے جو چیز تمہارے لئے حرام قرار دے دی ہے اس میں تمہارے لئے شفاء نہیں رکھی۔“ اسے بیہقی نے تخریج کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الحدود/حدیث: 1073]
تشریح: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی بھی حرام چیز میں اللہ تعالیٰ نے حقیقی شفا نہیں رکھی۔ اور ہر نشہ آور چیز چونکہ حرام ہے‘ اس لیے اس کا برائے علاج استعمال بھی ناجائز ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1073