الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7234
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:"جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کو عذاب میں گرفتار کرنے کا ارادہ فرماتا ہے تو وہ تمام (اچھے،برے)افراد پر عذاب نازل فر دیتا ہے، پھر انہیں اپنے اپنے عملوں پر اٹھایا جائے گا۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:7234]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
بعض دفعہ دنیوی عذاب میں،
برے لوگوں کے ساتھ،
اچھے لوگ بھی عذاب کا شکار ہوجاتے ہیں،
لیکن آخرت میں،
ہر انسان کو جزاوسزا اپنے اپنے اعمال کے مطابق ملے گی،
گناہ گار عقوبت وسزا کا مستحق ہوگا اور اطاعت گزار،
اجرو ثواب کا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7234