امیر المومنین سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: فرائض، اور قواعد، اور سنن سیکھو، جس طرح تم قرآن کی تعلیم حاصل کرتے ہو۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2884]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وهو موقوف على عمر رضي الله عنه، [مكتبه الشامله نمبر: 2892] » اس روایت کی سند صحیح ہے اور یہ قول موقوف على سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہے، اس کو ابن ابی شیبہ نے [مصنف 459/10، 9975] میں اور سعید بن منصور نے [السنن 1] میں اور [البيهقي 209/6] نے ذکر کیا ہے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: علمِ فرائض سیکھو کیونکہ یہ تمہارے دین میں سے ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2885]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أنه منقطع إبراهيم النخعي لم يدرك عمر بن الخطاب وهو موقوف أيضا على عمر رضي الله عنه، [مكتبه الشامله نمبر: 2893] » اس اثر کے رجال ثقات ہیں، لیکن ابراہیم نخعی کا لقاء امیر المومنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں اس لئے منقطع ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 234/11، 11081] ، [سنن سعيد بن منصور 2] ، [البيهقي فى الفرائض 209/6]
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ نے کہا: عثمان اور زید کسی وقت فوت ہو گئے تو علم فرائض ختم ہوجائے گا، اور ایک زمانہ ایسا آیا کہ علم فرائض کو ان دونوں کے علاوہ کوئی نہ جانتا تھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2886]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وهو موقوف على الزهري، [مكتبه الشامله نمبر: 2894] » یہ امام زہری رحمہ اللہ کا قول ہے، اس کو بیہقی نے [البيهقي 210/6] ، فسوی نے [المعرفة 486/1] ، میں صحیح سند سے ذکر کیا ہے۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: قرآن کریم اور علم الفرائض سیکھو، قریب (ممکن) ہے آدمی کو ایسے علم کی حاجت و ضرورت پڑ جائے جس کو وہ جانتا تھا یا وہ ایسے لوگوں میں پہنچ جائے جن کو اس (فرائض) کا علم نہیں ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2887]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف من أجل المسعودي وهو: عبد الرحمن بن عبد الله بن عتبة. وهو منقطع أيضا القاسم لم يدرك جده ابن مسعود، [مكتبه الشامله نمبر: 2895] » المسعودی: عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن عتبہ کی وجہ سے اس اثر کی سند میں انقطاع ہے، لیکن معنی صحیح ہے، قرآن اور علم فرائض سیکھنے کی طرف بہت سے آثار سے رہنمائی ملتی ہے۔ تخریج کے لئے دیکھئے: [ابن أبى شيبه 235/11، 11087] ، [سعيد بن منصور من تعلم القرآن فليتعلم الفرائض بسند صحيح عن ابن مسعود 3] ، [طبراني 211/9، 8926] و [مجمع الزوائد 7232]
ابوموسی نے کہا: جس نے قرآن کا علم حاصل کیا اور فرائض کی تعلیم نہ لی اس کی مثال ایسے سر کی ہے جس میں چہرہ نہ ہو۔ (ایک نسخہ میں ہے «مثله مثل البرنس») اس کی مثال اس لباس کی سی ہے جس میں ٹوپی ہوتی ہے چہرہ نہیں ہوتا)۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2888]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف زياد بن أبي مسلم، [مكتبه الشامله نمبر: 2896] » زیاد بن ابی مسلم کی وجہ سے اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ ابوالخلیل: صالح بن ابی مریم ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 234/11، 11082] ، اور ابن ابی شیبہ نے [أمثال الحديث 49] میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس آدمی کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے اور فرائض نہیں جانتا ایسے ہے کہ آدمی ہو لیکن اس کا سر نہ ہو۔“ لیکن اس کی سند میں اسحاق بن نجیح ہیں، ابن معین نے کہا: «هو: كذاب، عدو الله، رجل خبيث» ۔
ابراہیم نخعی نے کہا: میں نے علقمہ سے کہا: سمجھ میں نہیں آتا آپ سے کیا پوچھوں؟ انہوں نے کہا: اپنے پڑوسی کو مار دو۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2889]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى علقمة وهو عليه موقوف، [مكتبه الشامله نمبر: 2897] » اس اثر کی سند علقمہ تک صحیح اور یہ علقمہ پر موقوف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 236/11، 11090] ، [البيهقي 209/6، وفيه امت جيرانك و ورث بعضهم من بعض]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: فرائض، طلاق اور حج کے احکام سیکھو کیونکہ یہ تمہارے دین سے ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2890]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لانقطاعه وهو موقوف على ابن مسعود، [مكتبه الشامله نمبر: 2898] » اس روایت کی سند ضعیف ہے، اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول ہے۔ دیکھئے: [البيهقي 209/6]
حسن بصری رحمہ اللہ نے کہا: سلف صالحین قرآن کریم، علم فرائض، اور مناسک (عبادات حج کے ارکان) سیکھنے کی ترغیب دیتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2891]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2899] » اس روایت کی سند حسن تک صحیح ہے اور یہ اثر کسی اور نے روایت نہیں کی۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: جس نے قرآن پڑھا وہ علم فرائض سیکھے کیونکہ اس کو اگر کوئی دیہاتی مل جائے اور کہے: اے مہاجر (بھائی)! کیا تم قرآن پڑھتے ہو؟ اگر اس نے کہا: ہاں پڑھتا ہوں تو وہ کہے گا: کیا تم میراث تقسیم کر سکتے ہو؟ اگر اس نے کہا کہ ہاں کر سکتا ہوں، تو یہ مزید علم اور بہتری ہے، اور اگر اس نے کہا: میں علم الفرائض نہیں جانتا تو وہ اعرابی کہے گا: پھر میرے اور آپ کے درمیان اے مہاجر بھائی کیا فرق ہے۔ (یعنی میں بھی علم فرائض سے نابلد اور آپ بھی اس سے نادان)۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2892]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أنه منقطع أبو عبيدة بن عبد الله بن مسعود لم يصح له سماع من أبيه، [مكتبه الشامله نمبر: 2900] » اس روایت کے رجال ثقات ہیں، لیکن ابوعبیدہ نے اپنے والد سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا، لہٰذا یہ اثر منقطع ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 333/11، 11080] ، [طبراني فى الكبير 161/9، 8742] ، [الحاكم 333/4] ، [البيهقي 209/6] ، [مجمع الزوائد 7231]
مسلم نے کہا: ہم نے مسروق سے پوچھا: کیا ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرائض اچھی طرح جانتی تھیں؟ انہوں نے کہا: قسم اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اکابر صحابہ کو دیکھا کہ وہ بھی ان سے فرائض کے سلسلے میں سوال کیا کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2893]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2901] » اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [المعرفة و التاريخ للفسوي 489/1] ، [ابن أبى شيبه 234/11، 11084]