ابن شہاب زہری رحمہ اللہ نے کہا: عثمان اور زید کسی وقت فوت ہو گئے تو علم فرائض ختم ہوجائے گا، اور ایک زمانہ ایسا آیا کہ علم فرائض کو ان دونوں کے علاوہ کوئی نہ جانتا تھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2886]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وهو موقوف على الزهري، [مكتبه الشامله نمبر: 2894] » یہ امام زہری رحمہ اللہ کا قول ہے، اس کو بیہقی نے [البيهقي 210/6] ، فسوی نے [المعرفة 486/1] ، میں صحیح سند سے ذکر کیا ہے۔